لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں 9 سے کم کر کے 3 کر دی گئیں، شہری پریشان

Last Updated On 22 July,2019 02:41 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سانگلہ ہل فیصل آباد سے لاہور اور لاہور سے فیصل آباد جانے والی مسافر ٹرینوں کی بوگیاں کم کر دی گئیں، رش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مسافر ٹرینیں بدرایکسپریس، سرگودھا ایکسپریس، کوئٹہ ایکسپریس کی بوگیاں کم کر دی گئی جس کے باعث سفر کرنے والے مسافر رل گئے۔ بدر ایکسپریس کی بوگیاں 9 سے کم کر کے 5، سرگودھا ایکسپریس کی 4 سے کم کر کے 2 اور کوئٹہ ایکسپریس کی بوگیاں 11 سے کم کر کے 5 کر دی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مسافر ٹرین کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔