ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

Last Updated On 22 July,2019 12:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا انٹرویل، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آسمان سے چھاجوں برستا پانی تھما تو گرمی کی حدت میں اضافہ ہونے لگا تاہم بارشوں کے انٹرویل کے باوجود صوابی اور پتوکی میں بادل پھر چھلک پڑے جس سے موسم قدرے بہتر ہو گیا۔

موسم کا حال بتانےوالوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب، قلات، میرپورخاص، حیدر آباد، ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔