محکمہ موسمیات کی لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی

Last Updated On 20 July,2019 11:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج لاہور، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بادل برسیں گے۔ شہر قائد میں مطلع ابرآلود رہے گا، بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے لاہو، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان میں بارش برسنے کی خبر دی ہے۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل آج بھی چھلک سکتے ہیں۔ ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور مالاکنڈ میں بھی ابرکرم برسے گا۔

بلوچستان میں ژوب اور قلات میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش ہوگی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔