لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مزید بارش کی پیش گوئی

Last Updated On 18 July,2019 12:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش کی پیش گوئی کردی، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

پشاور اور صوبے کے مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے، سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں بھی بارش نے خوب رنگ جمایا، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے ٘مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔