کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والا وکیل گرفتار

Last Updated On 23 July,2019 03:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گزری میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا، سوشل میڈیا پر وکیل کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

گزشتہ روز گزری میں سلطان مسجد کے قریب رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار سے وکیل کو بدتمیزی مہنگی پڑگئی۔ پولیس نے بدتمیزی کرنیوالے وکیل کو گرفتار کرلیا۔ فوٹیج میں وکیل کو دھمکیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وکیل نے کہا تم مجھے جانتے نہیں میں کون ہوں، تم اگر میرے پاؤں نہ پڑے تو میرا نام بدل دینا، تم میرا شناختی کارڈ نہیں رکھ سکتے، تم ہاتھ جوڑو گے میرے پاؤں پکڑو گے۔ ایس ایس پی ٹریفک ساوتھ نے واقعے پر ڈی ایس پی کلفٹن کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ آئی جی سندھ نے وکیل کے دباؤ میں نہ آنے پر اہلکار کو شاباش دی۔