اسلام آباد ہائیکورٹ: مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 24 July,2019 11:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ‏ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔

‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ جمعرات 25 جولائی کو اس درخواست ]پر سماعت کرے گا۔ ‏قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈویژن بنچ میں شامل ہیں۔

‏مفتاح اسماعیل نے ضمانت قبل از گر فتاری کے لیے اسلام آباد ہائیوکرٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس کے علاوہ ‏سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوگی۔ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ ہفتے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی۔

یاد رہے کہ ‏چیئرمین نیب نے مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اس درخواست میں ‏چیئرمین نیب اور سیکریٹری وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
 

 

Advertisement