آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان

Last Updated On 30 July,2019 04:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

حیدرآباد، کراچی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں اکثر مقامات پر موسم ابر آلود رہے گا۔ راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ 

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلستستان میں کچھ مقامات پر موسم ابر آلود رہے گا جبکہ ملتان، ڈی جی خان، پشاور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement