لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، بیشتر نمایاں پوزیشنز پر لڑکیوں نے میدان مار لیا۔ بی اے میں پنجاب کالج کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات میں لڑکیاں بازی لے گئی ہیں، لڑکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام نمایاں پوزیشنز پر قبضہ جما لیا۔
بی اے میں پنجاب کالج کی طالبہ طوبیٰ افضل نے 646 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
بی ایس سی میں تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر نے 714 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اقرا انمول 682 اور پنجاب کالج شکر گڑھ کی طالبہ 673 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں بدھ کو تقریب منعقد کی جائے گی۔