لاہور: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی میں نئے عہدیداران کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے ، تحریک انصاف نے مزید مرکزی عہدیداروں کا اعلان کر دیا
تحریک انصاف کے سیکرٹر ی جنرل عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ عبدالمجید خان ای ایل اے کو جوائنٹ سیکرٹری ، کرنل (ر)امان اللہ کو جوائنٹ سیکرٹری (کے پی کے )، قیوم نیازی کو جوائنٹ سیکرٹری آزادکشمیر مقرر کر دیا گیا۔
جبکہ مصدق گھمن اور فرحت فہیم کوجوائنٹ سیکرٹری (پنجاب )مقرر کر دیا گیا، شاہد یوسف سنٹرل سیکرٹری گڈ کورنس، شاہ زین کوسنٹرل سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر بنا دیا گیا اور توصیف عباسی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جس کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔