عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

Last Updated On 01 August,2019 04:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے گزشتہ دس سال کے دوران تینوں سربراہان مملکت کے دورہ امریکہ پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں، وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی۔

وزیراعظم عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری کا دورہ امریکہ قوم کو کتنے میں پڑا، تینوں سربراہان مملکت کے دوروں پر خرچ کی تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔ آصف زرداری 2009 میں 6 روزہ دورہ [پر امریکہ گئے، اس دورہ امریکہ پر قومی خزانے سے 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالرز خرچ ہوئے۔

نواز شریف کا 2013 میں 6 روزہ دورہ قوم کو 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالرز میں پڑا جبکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کفایت شعاری کی مثال قائم کر گیا۔ نہ سرکاری جہاز نہ 7 سٹار ہوٹل میں رہائش نہ ہی اہل خانہ پر خرچ آیا، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف 67 ہزار 180 ڈالرز خرچ ہوئے، وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی خزانے کے کروڑوں روپے بچا لئے۔
 

Advertisement