اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے، 14 اگست سے عوامی آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے ہر شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرے گا، کراچی میں نالوں کی بندش شاپنگ بیگز کی وجہ سے ہے، ماحول کو بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سیوریج نظام بھی شاپنگ بیگز کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے، پلاسٹک بیگز میں کوڑا ڈال کر پھینکا جاتا ہے۔