صادق سنجرانی کو 60 ووٹ ملیں گے: شبلی فراز کا دعویٰ

Last Updated On 01 August,2019 12:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائد اعوان شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی، صادق سنجرانی کو 60 ووٹ ملیں گے، اپوزیشن ارکان کی اکثریت حاصل بزنجو پر اعتماد نہیں کر رہی۔

ایوان بالا میں اس وقت کل سینیٹرز کی تعداد 103 ہے۔ مسلم لیگ ن 30، پیپلز پارٹی 20، تحریک انصاف 14، ایم کیو ایم 5، نیشنل پارٹی 5، جے یو آئی ف4، جماعت اسلامی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 2، پختونخوا ملی عوامی پارٹی 2، اے این پی 1، بی این پی مینگل 1، مسلم لیگ فنکشنل 1 جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 16 ہے۔ اپوزیشن 62 ووٹوں کے ساتھ اپنی کامیابی کیلئے پر اعتماد ہے۔

حکومت اور اتحادی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی حمایت کر رہے ہیں جن کو ایوان میں 39 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ جماعت اسلامی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کے سینیٹرز کی تعداد 2 ہے، متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔

 

Advertisement