اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن سے کوئی شکوہ نہیں ہے، قانون سازی کیلئے ان کی مدد چاہیے ہوگی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کو ملاقات کرکے سمجھایا تھا، پہلے دن ہی کہا تھا کہ ایوان کا تقدس مجروع کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ احتساب سے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپوزیشن کو سمجھ جانا چاہیے کہ اب انھیں سنجیدہ ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے ووٹ لینے نہیں بلکہ انھیں سمجھانے گئے تھے لیکن انہوں نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپنے مقاصد کیلئے استعمال کی۔