کوئٹہ: (دنیا نیوز) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر پارٹی کارکنان نے جشن منایا، کارکنوں نے مٹھائیاں بانٹ کر اور اتنڑ کرکے بھرپور خوشی منائی۔
چئیرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان بھی خوشی سے نہال دکھائی دیے۔
پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ کارکنوں نے خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے ہوئے مبارکباد دی اور ڈھول کی تھاپ پر روائتی رقص اتنڑ کیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی جیت کے ساتھ آج جمہوری اقدار کی بھی جیت ہوئی ہے۔ بی اے پی کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین اسلام آباد میں موجود ہیں، جن کے واپس لوٹنے کے بعد کارکنوں کی جانب سے ایک بار پھر جشن منایا جائے گا۔