فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں میر حاصل بزنجو کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج اقبال سپرا نے درخواست پر سماعت کی۔ میر حاصل بزنجو کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پی ٹی آئی رہنما رانا سفیان ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے درخواست گزار سے فوٹیج طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔