اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ کس نے ووٹ نہیں دیئے، صبح ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہمیں کتنے ووٹ ملیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر ایک پارٹی کے لوگوں نے گڑ بڑ کی، جو فورسز چیئرمین سینیٹ کو بچانا چاہتی تھیں وہ کامیاب ہوگئیں۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے ووٹ ڈالنے والے تمام سینیٹرز کے نام سامنے آگئے۔
ووٹ ڈالنے والے سینیٹرز میں حافظ عبدالکریم ،عبدالغفور حیدری، عبدالرحمن ملک، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، عابدہ محمد عظیم، آغا شاہزیب درانی، احمد خان، انور لعل دین، انوار الحق کاکڑ، ڈاکٹر اسد اشرف، ڈاکٹر اشوک کمار، آصف کرمانی، مولانا عطا الرحمن، اورنگزیب خان، عائشہ رضا فاروق، بہرہ مند تنگی، دلاور خان، فیصل جاوید، فاروق حامد نائیک، فدا محمد، مولوی فیض محمد، غوث محمد خان نیازی، گیان چند، گل بشریٰ، حاصل بزنجو، ہدایت اﷲ، ہلال الرحمن، امام الدین شوقین، اسلام الدین شیخ، جہانزیب جمالدینی، بریگیڈیئر (ر) جان کینتھ ویلیم، میر کبیر محمد شاہی، کلثوم پروین، کامران مائیکل، کہدہ بابر، کیشو بائی، خانزادہ خان، خوش بخت شجاعت، لیاقت ترکئی،جاوید عباسی، رانا محمود الحسن، منظور احمد، رانا مقبول احمد، ڈاکٹر مہر تاج روغانی، مرزا محمد آفریدی، محسن عزیز، حاجی مومن آفریدی، مولا بخش چانڈیو، محمد اکرم، محمد علی خان سیف، محمد علی شاہ جاموٹ، اسد جونیجو، میاں عتیق شیخ، محمد ایوب، اعظم خان سواتی، فروغ نسیم، سید محمد صابر شاہ، صادق سنجرانی، شفیق ترین، طاہر بزنجو، طلحہ محمود، محمد عثمان کاکڑ، یعقوب ناصر، میر یوسف بادینی، راجہ ظفر الحق، مصدق ملک، مشاہد حسین سید، مشاہد اﷲ ، مصطفی نواز کھوکھر، مظفر حسین شاہ، نجمہ حمید، نعمان وزیر، نصیب اﷲ بازئی، نگہت مرزا، نزہت صادق، پرویز رشید، قرۃ العین مری، راحیلہ مگسی، رضا ربانی، روبینہ خالد، رخسانہ زبیری، ساجد میر، سجاد حسین طوری، صلاح الدین ترمذی، سلیم مانڈوی والا، سلیم ضیا، ثمینہ سعید، ثنا جمالی، سرفراز احمد بگٹی، سسی پلیجو، سیمی ایزدی، شاہین خالد بٹ، شہزاد وسیم، شیری رحمن، شبلی فراز، شمیم آفریدی، سکندر میندھرو، ستارہ ایاز، تاج آفریدی اور ولید اقبال شامل ہیں۔