ایل او سی پر بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے: زرداری

Last Updated On 03 August,2019 04:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی پر کلسٹر بمباری وحشیانہ حرکت ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے، بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر کلسٹر بمباری وحشیانہ حرکت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم بڑھ گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں اور انسانوں کا قتل مودی سرکاری کی جنونیت ظاہر کرتا ہے اسے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کی اور حملوں کے دوران زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔