اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا فوری اقدام جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ردعمل تیار کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی بنا دی۔ آئی ایس آئی، آئی ایس پی آر اور ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر تجاویز مرتب کرنے لیے سات رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی مجوزہ ردعمل ترتیب دینے کے لیے سیاسی، سفارتی اور قانون پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی پر مشتمل ہوگی۔ اس کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔