اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کے ابدی پیغام پر مبنی ہے، کشمیریوں کو سلام ہے جن کی قربانیاں عظیم اوران کا جذبہ بھارت کو شکست دے چکا ہے۔مسلمانوں کو مذہبی شعائر و عبادات سے روکنا سیکولر بھارت کی موت ہے،عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے بھارتی مودیوں کی انتہا پسندی روکے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مودی کی فسطائیت و ظلم اور 9 لاکھ قابض فوج کی بندوقیں کشمیریوں کے حق کو دبا نہیں سکتیں۔ مسلمانوں کو ان کے مذہبی شعائر اور عبادات سے روکنا سیکولر بھارت کی موت ہے۔ عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے بھارتی مودیوں کی انتہا پسندی کو روکے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں کو سلام ہے جن کی قربانیاں عظیم ہیں، ان کا جذبہ اور اپنے نصب العین سے وابستگی بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ اپنے آئینی اور جمہوری حق کیلئے برسرپیکار کشمیریوں کی حمایت سچائی، اصول اور جمہوریت کی حمایت ہے۔ کشمیری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ہمیں ان پر فخر اورپاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ ہے، کشمیر سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کے ابدی پیغام پر مبنی ہے۔
عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے دنیا میں اصول، سچائی اور قانون کی بالادستی کی حامی بن کر بھارتی مودیوں کی انتہا پسندی کو روکے۔
مودی کی فسطائیت اور ظلم، 9 لاکھ قابض فوج کی بندوقیں کشمیریوں کے حق کو دبا نہیں سکتیں۔ مسلمانوں کو ان کے مذہبی شعائر اور عبادات سے روکنا سیکولر بھارت کی موت ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 11, 2019عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے دنیا میں اصول، سچائی اور قانون کی بالادستی کی حامی بن کر بھارتی مودیوں کی انتہا پسندی کو روکے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 11, 2019کشمیریوں کو سلام ہے, ان کی قربانیاں عظیم ہیں۔ ان کا جذبہ اور اپنے نصب العین سے وابستگی بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ اپنے آئینی اور جمہوری حق کیلئے برسرپیکار کشمیریوں کی حمایت سچائی، اصول اور جمہوریت کی حمایت ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 11, 2019کشمیری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 11, 2019
پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ ہے۔
کشمیر سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کے ابدی پیغام پر مبنی ہے