لاہور: (دنیا نیوز) عید کے موقع پر نیب لاہور میں زیرحراست ملزمان کے لیے نماز عید کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام، ملزمان کی خصوصی پکوانوں سے تواضع بھی کی گئی۔
نیب لاہور میں زیر حراست ملزمان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ملزمان کے لیے نماز عید کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا اور اِن کی خصوصی پکوانوں سے تواضع کی گئی۔
نیب لاہور کے ترجمان کے مطابق اِس موقع پر ملزمان کے اہل خانہ کو بھی ملاقات کے لیے بھی زیادہ وقت دیا گیا۔ سب جیل میں قید مریم نواز شریف کے لیے بھی خصوصی پکوان تیار کرائے گئے تھے۔