'سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی بڑی سفارتی کامیابی پر بھارت پریشان ہے'

Last Updated On 15 August,2019 07:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے پر پریشان ہے۔

 کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اس کی آئینی حیثت تبدیل کرنے کے حوالے سے سرکاری ٹی وی سے ٹیلی فونک بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مکمل بلیک آؤٹ اور بھارتی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا روسی ہم منصب سے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی، روسی ہم منصب کو تفصیل سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا، توقع کرتے ہیں کہ روس ہمارے نکتہ نظر کی حمایت کرے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کوئی جنگ مسلط کرے گا تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے، امن ہی ہماراراستہ ہے، بھارت اضطراب کی کیفیت میں ہے۔