اسلام آباد: (دنیا نیوز) فخر امام نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس 50 سال بعد ہو رہا ہے، مقبوضہ وادی میں ہر گھر کے باہر ایک فوجی کھڑا ہے جو فاشزم ہے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے کہا ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ خود لڑوں گا، بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن سے شہریوں کو محصور کر دیا گیا، مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑی چھاؤنی بن چکا ہے، بھارت چاہتا ہے کہ خطے کے تمام معاملات وہ خود دیکھے۔
فخر امام کا کہنا تھا آج ثابت ہو گیا قائداعظم کا دو قومی نظریہ سچ تھا، پلوامہ حملے کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کیا گیا، مودی کو کشمیریوں کے جذبہ آزادی سے ڈر لگتا ہے، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی وجہ سے مودی کو حکومت ملی۔