آزاد کشمیر: لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 7 افراد جاں بحق

Last Updated On 17 August,2019 10:06 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ہجیرہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق علی الصبح تیز بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 3 مکانات تباہ ہوئے، 7 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔ ایک خاتون اور 6 بچوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے علی الصبح ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر دو مکانات تباہ ہوئے اور 7 بچے اور دو خواتین ملبے تلے دب گئیں ۔12 گھنٹوں کی امدادی کاروائیوں کے بعد ملبے تلے دبی ایک خاتون اور6 بچوں کی نعشوں کو نکالا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک زخمی خاتون اور ایک بچے کو سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیوں میں پاک فوج کے جوانوں، نجی اداروں اور شہری دفاع کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔