لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی نے خود کو پھنسا لیا، بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہو چکے ہیں، فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نریندر مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کیں، وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا، کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، ہفتے کو آزاد کشمیر جا رہا ہوں، اجتماعات سے خطاب کروں گا، کشمیر کے ساتھ چین بھی کھڑا ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کشمیر فلسطین یا بوسنیا نہیں، میرے خیال میں بھارت سے مذاکرات کے راستے بند ہوچکے، مودی نے اپنے آپ کو خود پھنسایا، میں نے کہا تھا 3 ماہ مشکل ہیں، کشمیر کا علم نہیں تھا، بھارت میں مسلمان ظلم و جبر کا شکار ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا بیورو کریٹس کام نہیں کر رہے، ڈرے ہوئے ہیں، ان کی وجہ سے کام میں مشکلات ہیں، وزیراعظم کو کہہ چکا ہوں بیورو کریٹس کام نہیں کر رہے، اربوں روپے کی زمین واگزار کرائی، ملک میں مثال نہیں ملتی، 23 نئی ٹرینیں چلائی ہیں، کریڈٹ ملازمین کو جاتا ہے، ریلوے ملازمین کا نظام بائیو میٹرک کر رہے ہیں، سب ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لگے گی، لیبر کےساتھ ہوں، ان کے خلاف فیصلے بھی نہیں ہونے دیئے، ریلوے کا 4 ارب کا خسارہ کم کیا۔