اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا مودی سرکار مسلمانوں کی نسل کشی کے در پے، کشمیری آسان شکار ہے، بھارت جنگ چاہتا ہے تو 22 کروڑ عوام فوج کے شانہ بشانہ ہے، سر زمین کی حفاظت کرنا ذمہ داری ہے۔
بعدازں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا نئے اراکین الیکشن کمیشن کی تقرری آئینی طریقہ کار کے تحت کی گئی، آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتے، دونوں اراکین دیانتدار اور قانون کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، ملک کی تمام بار ایسوسی ایشنز اور کونسلز نے تقرریوں کی حمایت کی۔