اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کیخلاف بولنے کے بجائے آپ پاکستان کے مفادات کیخلاف زہرکیوں اگل رہے ہیں؟
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ کشمیر ہمارا مشترکہ کاز ہے، پوری قوم اس پر متحد ہے۔ وزیراعظم عمران خان دنیا میں کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل اور حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔ مولانا صاحب اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیرکازپرسیاست کرکے نہ لیں
قومی یکجہتی کواپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں،فردوس عاشق اعوان مودی نے مظلوم کشمیریوں پرجوکرفیولگایا اس کا اثرآپ کی زبان پرکیوں ہے؟فردوس عاشق اعوان
مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی یکجہتی کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ مودی نے مظلوم کشمیریوں پر جو کرفیو لگایا، اس کا اثر آپ کی زبان پر کیوں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب! آپ کئی برس بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی پروٹوکول انجوائے کرتے رہے، جس موثراندازسے موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیراجاگرکیا ماضی میں مثال نہیں ملتی، سلامتی کونسل کا اجلاس ہماری سفارتی فتح اوربھارتی سفارت کاری کی شکست ہے۔ آپ کی کارکردگی کیا رہی؟ کشمیریوں کو فتح دلانے کے لیے کتنے جھنڈے گاڑے؟