اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی۔
پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔ پاکستان ہاوسنگ منصوبہ ہو یا ٹین بلین ٹری سونامی ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018 سےشروع ہونیوالا سفر استحکام پاکستان کی جانب گامزن ہے۔ نئے پاکستان کا ایجنڈا ’’احساس‘‘ ہے۔
آج کا پرامن پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک پر کشش اور حسین منزل ہے۔پہلی بار قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری رنگ بکھرا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کیلئے اقدامات وزیراعظم کی عوام دوست پالیسی کے آئینہ دار ہیں۔ پرامن پاکستان سیاحوں کیلئے پر کشش اور حسین منزل ہے۔
نئے پاکستان کا ایجنڈا "احساس" ہے۔ عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کے آئینہ دار ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پہلی بار قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری رنگ بکھرا۔ پہلی بار ٹیکس وصولی کےقومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاؤسنگ، بلین ٹری منصوبے ملکی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا ثبوت ہیں۔
کل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔18 اگست 2018 سے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019