اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی 'آؤ آپس میں سیاست کریں' کی نئی قسط، نئی قسط میں پی پی پی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کر دیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اے پی سی شہباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی، ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟ حضرت مولانا کا ایجنڈا اور جبکہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مولانا صاحب کھوٹے سکے چلنے والے نہیں، ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔