مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

Last Updated On 24 August,2019 10:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈکوارٹرز گلگت کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور افسروں سمیت جوانوں کے بلند مورال کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، افواج پاکستان کی تیاریاں اور پیشہ وارانہ مہارت قابل تعریف ہے۔ سخت موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر جوانوں کا حوصلہ بلند ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مکمل نظر ہے۔