مظفر آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے چھ مہینے بہت اہم ہیں، مودی کی غلطی سے کشمیر کا فیصلہ ہو نے جا رہا ہے، 72 سال سے پاک فوج نے اسی موقع کے لیے تیاری کی تھی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی نے امریکا کو اس معاملے میں غیر جانبدار کر دیا ہے، پاکستان ہر حملہ ہوا تو آخری جنگ ہوگی، ہندوستان کی زمیں پر گھاس نہیں اگے گی، مودی کی غلطی نے کشمیریوں کو نیا موقع فراہم کیا ہے، کشمیری 72 سالوں سے قراردادوں کے انتظار میں خون دے رہے ہیں، اب قراردادوں کے بجائے بندوقیں سیدھی کرنے کا وقت آچکا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا چین قابل اعتماد دوست ہے، امریکی پالیسی پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، ہندوستان سے مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔