'کشمیر میں بھارتی بربریت سے حالات مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے'

'کشمیر میں بھارتی بربریت سے حالات مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے'

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ‎ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل برائے پیس آپریشنز خالد خیری سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی مندوب نے بتایا کہ ‎کشمیر میں کرفیو اور انسانیت سوز پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ملیحہ لودھی نے کہا ‎لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ امن مشن کی تعداد بڑھا کر اسے مزید فعال بنایا جائے۔