کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بھٹائی آباد میں کرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچے سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران لوہے کا علم بجلی کے تار سے ٹکرا گیا جسکے بعد 13 سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، واقعہ میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے فوری طور پر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد علی عمر، حاجی 13 سالہ خاصخیلی اور 18 سالہ سونو شاہ ذیب سے کر لی گئی ہے۔
ترجمان ضلع میر پولیس کے مطابق زخمی افراد میں سمیر جس کی عمر تیرہ یا 14 سال، افضل آغا عمر جس کی عمر 22سال اور محسن شاہ جس کی عمر 19 سال ہے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔