کراچی: (دنیا نیوز) کاورباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 2 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس 795 پوائںٹس کے اضافے سے مارکیٹ 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ حصص کی مالیت میں 105 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 53 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔
سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت کئی کمپنیوں کے حصص کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، معیشت میں بہتری سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایاکاری میں اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 54 پسے کمی کے بعد 156 روپے 32 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔