کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک

Last Updated On 12 September,2019 08:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق شہر قائد میں نکاسی آب، گندگی کے ڈھیر، پانی سمیت دیگر مسائل بڑھتےجا رہے ہیں، مسائل کو حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہو گئی ہے، کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149(4) نافذ کرنے کا اشارہ دیدیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) نافذ کرنیکا ارادہ ہے، عروس البلاد کہلانے والے شہر میں اب اس آرٹیکل کے نفاذ کا وقت آگیا ہے، میں اس آرٹیکل کے نفاذ کے حق میں ہوں۔

فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ آئین کےآرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری بن گیا، دیکھنا ہوگا سندھ گورنمنٹ لوکل ایکٹ 2013 آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔