کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں نجی ٹائر فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
لانڈھی کے صنعتی علاقے میں مشہور ٹائر برانڈ کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر ٹائر بنانے کی جگہ پر آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے کچھ حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ اطلاع ملی تو فوری طور پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں پہنچیں جبکہ ایک پورٹ قاسم کے فائرٹینڈر نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا، فائر ٹینڈرز نے کچھ گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا۔
واقعے میں موٹر سائیکل والے زیادہ تر ٹائر جل گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات نہیں پتہ چل سکیں، واقعے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔