کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ متیرا نے ملالہ یوسفزئی کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے بجائے نئے آئی فون کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
آئی فون 11 پرو کی پروموشن کی تقریب کے فوراً بعد ملالہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ جو کپڑے آج انہوں نے پہنے ہیں وہ آئی فون کے ٹرپل کیمرا سے غیر معمولی مشابہت رکھتے ہیں۔
ملالہ کے ٹویٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ متیرا نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ کو نئے آئی فون اور اپنے کپڑوں کے بجائے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنا چاہیے تھی۔