اسلام آباد: (دنیا نیوز) سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو سچ بولتا ہے، اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان، کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کیلئے سپیکر کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ عمران خان کے ڈھول کا پول کھل چکا ہے، عوام پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ کہیں بھاگ نہیں رہے تھے، ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سندھ کے وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ جو سچ بولتا ہے، اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جس کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہو اس کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پرویز خٹک، محمود خان اور وزیراعظم کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس میں ایسی کارروائی نظر نہیں آتی، احتساب میں دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔