ترکی کے سینئر صحافیوں کے وفد کا دنیا نیوز ہیڈ آفس کا دورہ

Last Updated On 21 September,2019 11:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ترکی سے آئے صحافیوں کے وفد نے دنیا نیوزہیڈ آفس کا دورہ کیا اور مہمانوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

 

ترکی سے آئے سینئر صحافیوں کا وفد دنیا نیوز آفس پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، دورے کے دوران مہمانوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ہاشم خان اور ہیڈ آف ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ زبیر رشید نے وفد کو مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

ترک صحافیوں کے وفد کو سنٹرل نیوز روم، سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا ترک صحافیوں نے دنیا میڈیا گروپ کی صحافتی خدمات کو سراہا ۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے سے واپس آئے وفد نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صحافیوں کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں، کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی۔ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، مقبوضہ کشمیر سے کرفیو کو فوری ہٹایا جائے۔