بھارت کو کشمیری نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہیے، مشال ملک

Last Updated On 23 September,2019 09:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیری نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو پچاس روز گزر گئے، لوگ گھروں میں قید، ادویات اور خوراک کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر کی صورتحال پر نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے۔ تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ سے درخواست ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز بنیں۔ کشمیر سٹیڈیز کا مضمون طلبہ کو یونیورسٹیوں میں پڑھانا چاہیے تاکہ طلبہ کو کشمیر کے مسئلے پر مکمل گرفت ہو اور بین الاقوامی سطح پر وہ کشمیر کے مسلے کو بہتر طور پر پیش کر سکیں۔