سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کا آج پچاسواں روز ہے۔ جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
مقبوضہ وادی میں کرفیو کا آج پچاسواں روز، مریض تڑپ رہے ہیں، بچے بلک رہے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی موجود نہ بازاراروں سے کھانے پینے کی اشیا دستیاب، ہر طرف بھارتی درندے بندوقیں اٹھائے دندنا رہے ہیں، موبائل انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔
سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ستم ظریفی ہے، بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں لیکن کشمیریوں کو یہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔