اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ظفر مرزا سے ڈینگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرض کے تدارک کیلئے بروقت انتظامات کیوں نہیں کئے گئے؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈینگی پھیلنے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں افراد جان سے گئے، کیا انتظامیہ سو رہی تھی؟ اسلام اباد اور پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کا ادراک پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟
وزیراعظم عمران خان نے صوبوں اور مرکز میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں پاکستان کو ڈینگی سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں۔