لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کے حامی ہیں مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، مولانا فضل الر حمان کا حکومت کے خلاف احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔
گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یہ وقت حکومت کے خلاف احتجاج کا نہیں بھارت کے خلاف لانگ مارچ کا ہے، احتجاجی مظاہرین کے حوالے سے پنجاب میں کیا کر نا ہے فیصلہ وزیر اعلی اور صوبائی کابینہ کر ے گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام سمجھتے سب کا کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے، کشمیری بہن بھائی پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کیلئے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔