کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ ایک سال کے دوران 19 ہزار سے زائد مریضوں کو سول ہسپتال لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک سال کے دوران کوئٹہ میں 8 ہزار جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع سے 11 ہزار سے زائد مریضوں کو سول ہسپتال لایا گیا ہے۔
محکمہ بلدیات کے حکام نے فنڈز نہ ہونے کا بہانا بنا کر کئی عرصے کتا مار مہم نہیں چلائی۔ ایم سول ہسپتال کے مطابق مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ویکسین پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ واقعات کی روک تھا م کے لئے کتا مار مہم ضروری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رات کے اوقات میں تو روڈ پر چلنا محال ہے، کئی واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔
کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں کتے کی کاٹنے کی ویکسین سر سے موجود ہی نہیں ہے۔ اگر صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے اموات کا خدشہ بھی ہے۔