ملتان: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ملتان میں امریکی سینیٹر کرس وین ہولین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر کی مقبوضہ وادی کی صورتحال کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ امریکی سینیٹرکومقبوضہ کشمیرمیں جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایسا کیا چھپانا چاہتا ہے کہ امریکی سینیٹر کرس وین ہولین کو کشمیر میں جانے نہیں دیا؟ امریکی سینیٹرمقبوضہ کشمیرمیں صورتحال کاجائزہ لینا چاہتے تھے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ کشمیری لاک ڈاؤن میں رہ رہے ہیں۔ بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔