ملتان: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات بحال کروائے جائیں، پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں پہلے دن سے امن کا خواہاں ہے جس کیلئےمذاکرات ہی واحد راستہ ہیں.
ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ آج افغان طالبان کی سینئر قیادت سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اہم باتیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگی حالات کے خاتمے کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، ہمیں ماضی کو دفنا کر مستقبل کا سوچنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے آئے ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی امن کا واحد راستہ ہے۔ 40 سال سے افغان مہاجرین بھائیوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔