اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا ہے۔ ملزمان میں این آئی سی ایل کے چیئرمین ایاز نیازی اور دیگر سات ملزمان شامل ہیں۔
این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ ملزمان میں این آئی سی ایل کے چیئرمین سمیت دیگر سات ملزمان شامل تھے۔
نیب کورٹ نے ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزموں نے سندھ ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں جو منظور کی گئیں۔
ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے کورنگی میں زمین مہنگے داموں خریداری کرکے کروڑوں کا نقصان پہنچایا تھا۔ مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مرحوم امین فہیم بھی ملزم تھے۔