کراچی: نیب کو مطلوب گرفتار ملزم کو مسلح سکیورٹی گارڈز چھڑوا کر فرار، مقدمہ درج

Last Updated On 09 October,2019 01:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل سے نیب کو مطلوب گرفتار ملزم کو اس کے سکیورٹی گارڈز نے چھڑوا کر فرار کروا دیا، نیب سکھر کے تفتیشی افسر نے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈی جی نیب سکھر کی ہدایت پرملزم کو کراچی گرفتار کرنے پہنچے تھے، ملزم عبدالرزاق پہلوان کا پیچھا کرتے ہوئے بدر کمرشل پر گرفتار کیا۔ ملزم کے تین سے چار گارڈز نے ملزم کو زبردستی چھڑوا لیا، ملزم عبدالرزاق پہلوان نے اپنے گارڈزکو گولی مارنے کا حکم دیا تھا۔

تفتیشی افسر نیب کے مطابق تمام گارڈز نے ہم پر اسلحہ تانا اور آگے نہ بڑھنے دیا، مسلح افراد ملزم کو ہم سے چھڑوا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔