کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت ایک اور جان لے گئی، گرین لائن منصوبے پر کام کے دوران ٹوٹی بجلی کی تار کے قریب کھیلتا 8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
نارتھ ناظم آباد میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ حفظان جاں بحق، مسجد کے باہر ٹوٹے تار سے کرنٹ لگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے پر کام کے دوران تار ٹوٹے، اہلخانہ پوسٹ مارٹم اور نہ ہی قانونی کارروائی چاہتے ہیں۔
ریسکیو عملے کے مطابق بچے کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ بعد ازاں لاش اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی۔