کراچی: (دنیا نیوز) جگہ جگہ کچرا پھینکنے والے ہوجائیں ہوشیار، سندھ حکومت نے کچرا پھیکنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کچرا پھیکنے والے دکانداروں کے خلاف بھی اب کارروائی کی جائے گی، جس دکان کے باہر کچرا ملے گا اسے دفعہ 144 کے تحت گرفتار کیا جائے گا، دکاندار اپنی دکان کے باہر صفائی رکھنے کے پابند ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دکانداروں کی روزانہ کی مانیٹرنگ کی جائے گی، کارروائی کے حوالے سے نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔