لاہور: (دنیا نیوز) قلعہ عبداللہ میں گاڑی اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، سیہون میں پیش آنے والے حادثے میں ٹرک ہوٹل میں گھس گیا جس کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک ٹاپ کے مقام پر ڈمپر، گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، مرنے والے تین افراد کا تعلق افغانستان سے تھا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا، لیویز نے ڈمپر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹرک ہوٹل میں گھس گیا، ہوٹل کے باہر چارپائیوں پر سوئے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت رفیق خاصخیلی اور امجد میمن کے ناموں سے ہوئی۔ حادثہ بریک فیل ہونے پر پیش آیا۔